جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے بھارت کا ہاتھ بے نقاب

26 جنوری, 2024 11:52

پاکستان کے دو شہریوں کو راولا کوٹ اور سیالکوٹ میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے پربھارت میں چند ماہ قبل سوشل میڈیا اور مرکزی دھارے کے میڈیا میں جشن کا سماں تھا۔
لیکن اب پاکستانی سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میںان قتل کی وارداتوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ بے نقاب کیے جانے کے بعدنئی دلی حکومت چیخ اٹھی ہے۔
بھارت کو پہلے ہی کینیڈا اور امریکہ میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے،ایسے میں پاکستانی سیکرٹری خارجہ کی جانب سے عالمی برادری سے بھارتی ایجنٹوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے مطالبے نے نئی بلی میں کھلبلی مچا دی ہے۔
سائرس قاضی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انڈیا کے وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے کی یہ تازہ ترین کوشش کی گئی ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشت گردی، منظم جرائز اور غیرقانونی بین الاقوامی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ انڈیا اور دیگر ممالک نے پاکستان کو عوامی سطح پر متنبہ کر چکے ہیں کہ وہ اپنے دہشت اور تشدد پھیلانے کے کلچر کا خود نشانہ بنے گا، پاکستان نے جو بویا ہے وہی کاٹے گا۔
بھارتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس اپنے کرتوتوں کا الزام دوسروں کے سر عائد کرنے کا نہ تو کوئی جواز ہے اور نہ ہی یہ کوئی حل ہے۔
واضح رہے بھارت پر کینیڈا اور امریکہ میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے الزاما ت بھی ہیں،کینیڈا اور امریکہ اس کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔

یہ پڑھیں: ملک میں بھارتی ایجنٹ دہشتگردی، قتل و غارت میں ملوث پائے گئے ہیں: پاکستان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top