جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی فوجیوں کا ظلم و ستم جاری، پلوامہ میں مزید 4 نوجوان شہید

01 اپریل, 2019 11:05

کشمیر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کا کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری ہے۔ قابض بھارتی فورسز نے آج پلوامہ میں مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق چاروں نوجوانوں کو لاسی پورہ میں آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ بھارتی پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے عسکریت پسند تھے۔ مقابلے کے دوران 3 بھارتی فوجی بھی زخمی ہوئے۔

گزشتہ ہفتے کشمیریوں کی آواز کو دبانے اور انہیں دھمکانے کے لیے بھارت کی خفیہ ایجنسیاں متحرک ہوگئیں۔ ضلع پلوامہ، شوپیاں ،باندی پورہ میں نام نہاد آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 12 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا، کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے بھارت نے جنت نظیر وادی میں مزید نفری تعینات کردی۔

شمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد شوپیاں اور باندی پورہ سمیت مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top