جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتیہ لوک سبھا کی چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت

11 اکتوبر, 2021 14:22

اسلام آباد : اسپیکر بھارتیہ لوک سبھا کی چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

پاک بھارت تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آگیا۔ بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے نام خط لکھا ہے۔

خط میں صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت دعوت دی گئی ہے۔ خط کے مطابق لوک سبھا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب کا انعقاد 4 دسمبر کو ہوگا، جس سے بھارتی صدر اور وزیراعظم نریندرا مودی خطاب کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں : یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر کی الیکشن کمیشن میں طلبی کی درخواست پر جواب طلب

خط میں لکھا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سو سالوں سے عوامی اخراجات کی پارلیمانی نگرانی کررہی ہے۔ صد سالہ تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے لئے اعزاز ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی نے بھارتیہ لوک سبھا کی صد سالہ تقریب میں شرکت سے متعلق مختلف حلقوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top