جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

’’ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں نہ ممکن ہے‘‘

12 اپریل, 2019 10:21

قصور: انڈیا سے آنے والے بندر توجہ کا مرکز، ٹاور، مساجد اور تھانے میں اچھل کود، ریسکیو ٹیمیں پکڑنے میں ناکام، شہریوں نے دھر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 3 ماہ قبل انڈیا سے بارڈر کراس کر کے آنے والے 2 بندر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

قصور کے شہریوں کے مطابق کبھی وہ ٹاور مسجد پر جا کر بیٹھ جاتے ہیں اور کبھی گلیوں میں یا پھر تھانے میں میں پہنچ جاتے ہیں۔ گھوم پھر کر دوسرے شہر کا رخ کر لیتے۔

شہریوں کی شکایت کے بعد ریسکیو ٹیموں نے بندروں کو پکڑنے کی کوشش کی جس میں ناکام رہیں لیکن ان 2 بندروں میں سے ایک بندر کو آج قصور کے نواح وڈانہ گاؤں میں مقامی لوگوں نے پکڑ ہی لیا۔

لوگوں نے اس بندر کو پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا جبکہ دوسرا بندر اب تک آزاد گھوم رہا ہے۔

بندروں کی حرکات کی وجہ سے مقامی لوگوں نے ان کو انڈیا کا ڈان قرار دےدیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top