جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا، پاکستان کو دعوت

18 اکتوبر, 2021 15:04

اسلام آباد : بھارت نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس میں شرکت کے لیئے پاکستان کو دعوت دے دی۔

بھارت نے علاقائی ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کا اجلاس اگلے ماہ نئی دہلی میں طلب کرلیا، جس کے لیئے پاکستان کو بھی دعوت نامہ بجھوا دیا گیا۔

بھارت نے یہ اجلاس افغانستان کی صورتحال پر طلب کیا ہے۔ پاکستان نے اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کا افغانستان اور پڑوسی ممالک کیلئے ایک ارب یورو کے پیکیج کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھارت کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیروں کا اجلاس بلانے کا کوئی جواز نہیں۔ افغانستان میں بھارت کا کوئی کردار نہیں لہٰذا اجلاس بے معنی ہوگا۔

اجلاس میں روس، چین، تاجکستان اور ازبکستان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس کی مجوزہ تاریخیں 10 اور 11 نومبر طے کی گئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top