جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ میں گھریلو استعمال کی اشیاء مہنگی، عوام ناراض، حکومت پریشان

11 فروری, 2022 09:36

واشنگٹن : امریکہ میں گھریلو استعمال کی اشیاء مہنگی ہونے سے عوام کی چیخیں نکل گئیں، جو 1982 کے بعد سب سے زیادہ تیز ہے، حکومتی ارکان شدید عوامی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس نے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح امریکہ کی معشیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جہاں قیمتوں میں گزشتہ ماہ توقع سے زیادہ اضافہ ہوا۔

گھریلو استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے عوام شدید پریشان دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف مہنگائی کی مناسبت سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں ایک جوڑا 3.6 بلین ڈالر کے بٹ کوائن چوری کرنے پر گرفتار

واشنگٹن اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے دباؤ میں ہے، جبکہ امریکی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی توقع ہے۔ مہنگائی کی اس لہر نے امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت کو نقصان پہنچایا ہے۔

امریکی محکمہ محنت کا کہنا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر صفر اشارعیہ چھ فیصد کا اضافہ جاری ہے، رینٹ انڈیکس میں صفر اشارعیہ چار اور کچن آئٹم کی قیمتوں میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ماہر معاشیات بیٹسی سٹیونسن کا کہنا ہے کہ بنیادی مسئلہ سپلائی سے بڑھ کر طلب ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے دو طریقے ہیں، یا تو مانگ کو کم کریں، یا پھر سپلائی بڑھانے کی کوشش کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top