جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ میں مسلح شخص نے چار افراد کو زخمی کرنے کے بعد خود کو ہلاک کر دیا

23 اپریل, 2022 15:49

واشگنٹن : امریکہ میں مسلح شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر چار افراد کو زخمی کرنے کے بعد خود کو ہلاک کر دیا۔

واشگنٹن میں ایک ایلیٹ پری اسکول کے قریب اپارٹمنٹ کی عمارت کی اوپری منزل پر ایک بندوق بردار نے فائرنگ کردی، جس سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس جب ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی، تو اس نے خود کو گولی مار دی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کم از کم 20 راؤنڈ فائر کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی اتحاد میں دراڑ پڑنے کی پیوٹن کی خواہش کو غلط ثابت کریں گے : امریکی صدر

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاس فائرنگ کا کوئی مقصد نہیں تھا۔ یہ واقعہ اس جگہ پیش آیا جہاں متعدد غیر ملکی سفارت خانے، ہاورڈ یونیورسٹی اسکول آف لاء اور یونیورسٹی آف دی ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کا کیمپس بھی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top