جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پنڈورا لیکس کا مجرم سزا کا مستحق ہوگا، مریم نواز خونی بیانات دے رہی ہیں : شیخ رشید

07 اکتوبر, 2021 15:57

اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے اداروں کے خلاف بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، وہ خونی بیانات دے رہی ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ افغانستان کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے۔ بلوچستا ن زلزلے میں جانی نقصان پر افسوس ہے۔ پاک فوج اور دیگر امدادی ادارے متاثرہ اضلاع میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر افغانستان کی امداد جاری رکھے گا۔ پنڈورا لیکس میں جو بھی مجرم قرار پایا وہ سزا کا مستحق ہوگا۔ مریم نواز کے اداروں کے خلاف بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، وہ خونی بیانات دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کسی ایک فرد کی چیزوں کو ادارے کا نام نہیں دینا چاہیئے: مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ جتنی سیکیورٹی نیوزی لینڈ ٹیم کو فراہم کی اتنی ان کی فوج نہیں۔ ثابت ہوگیا دورہ نیوزی لینڈ منسوخی میں بھارت ملوث تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مرے ہوئے لوگوں کی ویکسینیشن کی خبریں آرہی ہیں۔ کورونا ویکسینیشن کو منصوبہ بندی کے تحت بدنام کیا جارہا ہے۔ این سی او سی کو دنیا بھر میں کارکردگی کے باعث پذیرائی حاصل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top