جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں کورونا کے وار، مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد ہوگئی

24 اپریل, 2021 11:27

پشاور : خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل گیا۔ شہر میں متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، جہاں مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد ہوگئی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق مردان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 41 فیصد ہے، جبکہ پشاور اور ہری پور مثبت کیسز کی شرح 27،27 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یہ وقت کورونا پر سیاست نہیں، ایک ہو کر مقابلہ کرنے کا ہے : اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی

لوئر دیر میں 34 فیصد، نوشہرہ میں 25 فیصد، ملاکنڈ میں 23 فیصد، چارسدہ اور صوابی میں 18، 18 فیصد اور شانگلہ اور اپر چترال میں مثبت کیسز کی شرح 16،16 فیصد ہے۔

خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top