مقبول خبریں
گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی پر پی ٹی آئی میں رسہ کشی
گلگت : برف پوش حسین وادی گلگت بلتستان میں شدید ٹھنڈ کے باوجود سیاسی درجہ حرارت کم نہ ہوسکا۔ وزارت اعلیٰ کے اہم ترین منصب کیلئے سیاسی رسہ کشی کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کے سید امجد علی گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب
گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی واضع اکثریت اور مجلس وحدت المسلمین سے اتحاد کے باوجود وزیر اعلیٰ کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیئے کاغذات نامزدگی آج جمع کروائے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی میں معاملے پر رسہ کشی کا سلسلہ جاری رہا تو کارروائی میں تعطل پیدا ہونے کا خدشہ موجود ہے۔