جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمران خان کا بیان ناقابل برداشت اور کھلم کھلا ملک دشمنی ہے : ایم کیو ایم

02 جون, 2022 09:58

کراچی : ایم کیو ایم نے بھی سابق وزیر اعظم کے بیان پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے، لگتا ہے عمران خان کسی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، عمران خان کا بیان کھلم کھلا ملک دشمنی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے عمران خان کے ملک ٹوٹنے سے متعلق بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران کا ملک دیوالیہ ہونے، فوج، ایٹمی اثاثوں پر بیان قابل مذمت ہے۔ عمران خان کا بیان کھلم کھلا ملک دشمنی ہے۔ لگتا ہے عمران خان کسی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے : عمران خان

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء عمران خان کی سیاسی بقا سے مشروط نہیں ہے۔ عمران کا ملکی سالمیت کیخلاف بیان ذہنی دباؤ کا عکاس ہے۔ پاکستانیوں کیلئے عمران خان کا بیان ناقابل برداشت ہے۔ ہمارے ہوتے ہوئے کوئی ملک کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا ہے۔ بہادر فوج اور ایٹمی اثاثوں کیخلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top