جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کی پہلی اولاد بھی ناجائز تھی اور پہلی حکومت بھی ناجائز ہے: مولانا فضل الرحمان

05 دسمبر, 2020 18:12

لکی مروت: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پہلی اولاد بھی ناجائز تھی اور پہلی حکومت بھی ناجائز ہے، ہماری تحریک اس وقت تک چلتی رہے گی جب تک تمہارا دھڑن تختہ نہیں ہوگا۔

جے یو آئی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب تک عالم اسلام پر موجودہ حکمرانوں کی طرح لوگ مسلط ہیں ہم عالم کفر کیلئے آسان شکار ہیں، موجودہ حکمرانوں نے کشمیر پر بھارت کے قبضے کو قانونی شکل دے دی، ہمارے نااہل حکمرانوں نے بھارت کو خطے میں بالادستی دلا دی ہے، پاکستان کی پوری تاریخ میں ایسا نا اہل حکمران نہیں آیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ اس وقت یتیم ہے، اسرائیل کو بالادستی دلائی جارہی ہے، کورونا کی آڑ میں بچوں کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے، تعلیمی اداروں کو فوراً کھول دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے کشمیر پر ہندوستان کے قبضے کو قانونی قرار دیا، پاکستان کے نااہل حکمرانوں نے ہندوستان کو بالادستی کا موقع فراہم کردیا،

موجودہ حکمران نے امت مسلمہ کو یتیم کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسا نالائق اور ناجائز حکمران پہلے کبھی نہیں آیا۔

 عمران خان کی پہلی اولاد بھی ناجائز تھی اور پہلی حکومت بھی ناجائز ہے، ہماری تحریک اس وقت تک چلتی رہے گی جب تک تمہارا دھڑن تختہ نہیں ہوگا،

پی ٹی آئی کے موجودہ ورکرز جو اپنے اپ کو پٹھان کہتے ہیں ان کا پشتون قوم سے دور کا واسطہ نہیں ایسے ورکرز سے خواتین بھی بہتر ہیں۔ ملکی معیشت کو موجودہ حکومت نے تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکمل ڈیرہ ڈالیں گے، ہمیں بندوق سے مارا، تو ہم ڈنڈوں سے ماریں گے : مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ صفر سے بھی کم سطح پر آگیا، پاکستان کی تاریخ میں معیشت اتنی نچلی سطح پر پہلے کبھی نہیں آئی، اسٹیبلشمنٹ نااہل حکمرانوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، نااہل حکومت، ووٹوں میں دھاندلی اور ملکی کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ٹرمپ تو چلا گیا، اب ہم نے پاکستان کے ٹرمپ کو ہٹانا ہے: مولانا فضل الرحمن

انہوں نے کہا کہ جنرل گلہ کر رہے ہیں کہ ہمارا نام نہ لیا جائے، عمران کی پیچھے سے ہٹ جاؤ ہم آپ کا نام لینا چھوڑ دینگے، لاہور جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے، ملتان میں جو حشر کیا ہے لاہور میں اس سے بھی بدتر حالت کریں گے،

حکمران سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرکے بدمعاشوں کے ساتھ جیل میں بند کر رہے ہیں، ہماری تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک موجودہ حکومت کا دھڑن تختہ نہیں ہو جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت مکمل تباہ ہو گئی ہے، اس وقت پوری قوم مشکل میں مبتلا ہے لیکن اگر ایک جرنیل اس کے پیچھے کھڑا ہے اس سے ہم گلہ کیوں نہ کریں، جرنیل صاحب اس نااہل کو آپ نے مسلط کیا ہے اور اب اس کی پشت پر کھڑے ہیں۔ جرنیل صاحب ہم فوج کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، سب کو آئین کے دائرے میں رہنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اب لاہور جائیں گے اور کوئی ہمیں نہیں روک سکتا، ہم ملتان میں پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top