جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت آج

16 اگست, 2018 11:50

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی طرف سے دائر کردہ نااہلی کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ پر اعتراض اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعتراض میں کہا گیا ہے کہ بنچ کے ایک رکن سابق چیف جسٹس کے ترجمان رہ چکے ہیں جبکہ بنچ کے دوسرے رکن کا تعصب بھی واضح اور عیاں ہے۔

درخواست سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس اطہر من اللہ بینچ کے دوسرے رکن ہیں۔

بینچ شہداء فاؤنڈیشن کے حافظ احتشام احمد اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے دائر پٹیشنز کی سماعت کرے گا۔

بینچ وزارت عظمی کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے متفرق درخواست کی سماعت بھی کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top