جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آئی ایم ایف کے پاکستان کے حوالے سے خطرناک انکشافات

10 اپریل, 2019 12:52

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے خطرناک انکشافات کردئیے ۔پاکستان میں معاشی حالات مزید خراب ہونگے۔آئندہ مالی سال میں بھی معیشت میں بہتری ممکن نہیں ہے۔

آئی ایم ایف  نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ آنے والے وقتوں میں بیروزگاری میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان کی شرح ترقی 2.9 فیصد رہیگی۔ آئندہ مالی سال میں بھی معیشت میں بہتری ممکن نہیں ہے۔  2024میں شرح نمو 2.5 فیصد سے بھی کم رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان میں 2019 میں مہنگائی کی شرح میں 7.6 فیصد اضافہ ہوگا۔ 2019میں بیروزگاری میں6.1 فیصد اضافہ ہوگا

2020میں بیروز گاری کی شرح 6.2 فیصد سے بڑھ جائیگی۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔ 2020تک مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد سے بھی بڑھ جائیگی۔ پاکستانی برآمدات سال 2019 میں 6.6 فیصد کم ہونگی 2020 میں مزید کم ہوجائیں گی۔ 2024تک بیرونی ادائیگیوں کا توازن 65 ارب ڈالر تک پہنچ جائیگا۔ تیل کی قیمتوں میں عدم توازن اور خطے میں بدلتی صورتحال کا اثر پاکستان ہر بھی ہوگا۔ پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top