جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، عماد وسیم نے بڑا راز فاش کردیا

01 دسمبر, 2023 15:19

سابق قومی کرکٹر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی وجوہات بتادیں۔

گزشتہ دنوں عماد وسیم نے تمام فارمیٹس میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، جو کہ شائقینِ کرکٹ کے لئے حیران کن تھا۔

تاہم حالیہ انٹرویو میں عماد وسیم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے ذہنی سکون کو ترجیح دینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ذہنی سکون میں نہیں تھا، اگر ذہنی سکون ہوتا تو کبھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہ کرتا، یہ زندگی ہے اور اس میں سب کچھ ممکن ہے، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ پیچھے مڑنے کے کسی بھی ارادے کے بغیر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آل راؤنڈر عماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

واضح رہے کہ سابق آل راؤنڈر نے 66 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 65 وکٹیں حاصل کیں، وہ ایک بار ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر بھی رہے۔

عماد وسیم نے 55 ون ڈے میچز بھی کھیلے، جس میں انہوں نے 5 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top