جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شفاف الیکشن نہیں ہوئے تو ملکی معیشت کو نقصان ہوگا: بیرسٹر گوہر

28 دسمبر, 2023 16:47

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملکی معیشت کا نقصان ہوگا، ہارس ٹریڈنگ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، سارے پراسس کو کون داغدار کررہا ہے، عمران خان کا پیغام ہے کارکنان پرامن رہیں جیت آپ کی ہوگی۔

روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملکی معیشت کا نقصان ہوگا، سارے پراسس کو کون داغدار کررہا ہے، ہارس ٹریڈنگ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان سے درخواست ہے آپ حوصلہ رکھیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کارکنان پرامن رہیں جیت آپ کی ہوگی، بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف پلان کے تحت آیا وہ کسی کو الیکشن لڑنے نہیں دے رہا، عدلیہ سے امید ہے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوں گے، امیدواروں کے کاغذات جمع کرنے میں دشواری ہورہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہر حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کریں گے،پی ٹی آئی کسی حلقے میں بھی کوئی سیٹ خالی نہیں چھوڑے گی۔

یہ پڑھیں :سپریم کورٹ : بانی پی ٹی آئی کی الیکشن لڑنے کی امیدیں دم توڑگئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top