جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی کی کوئی ڈیمانڈ ہیں تو تحریری طور پر سامنے لائے: عطا تارڑ

28 اپریل, 2023 15:27

اسلام آباد: عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان آج بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، پی ٹی آئی کی کوئی ڈیمانڈ ہیں تو تحریری طور پر سامنے لائے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل سے کیس کے حوالے سے ملاقات کی ہے، اٹارنی جنرل کو کوئی ہدایت نہیں دی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ انتخابات پر سیاسی جماعتوں میں گفتگو چل رہی ہے، دونوں فریقین کے درمیان بات چیت مثبت طریقے سے ہوئی، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان آج بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ آج ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کوئی ڈیمانڈ ہیں تو تحریری طور پر سامنے لائے، حکومتی ارکان مذاکرات کیلئے سنجیدگی سے بیٹھے ہیں، پی ٹی آئی یہ یقین دہانی چاہتی ہے کہ الیکشن رواں سال ہی ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top