جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ن لیگ کو دوبارہ موقع ملا تو 2017 سے بھی بہترپاکستان بنائیں گے: نواز شریف

03 اگست, 2023 11:11

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ موقع ملا تو2017 سے بھی بہترپاکستان بنائیں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سابق حکومت نے پھلتے پھولتے پاکستان کو اس نہج تک پہنچا دیا کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وطن واپسی پر جیل بھی جانا پڑا تو پرواہ نہیں کرونگا، نواز شریف نے نومبر میں عام انتخابات کا عندیہ دیدیا

انہوں نے طلال چوہدری کی نااہلی ختم ہونے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلال چوہدری نے جھوٹے مقدمات، سزاؤں، نااہلیوں اور ظلم کو صبر و استقامت سے برداشت کیا، ناانصافی پر مبنی ان فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔

<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="ur" dir="rtl">طلال چوہدری کو توہین عدالت میں ناحق 5 سالہ نااہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ جھوٹے مقدمات، سزاؤں، نااہلیوں اور ہر طرح کے ظلم کو میں نے اور میرے ساتھیوں نے تو صبر و استقامت سے برداشت کر لیا مگر ناانصافی پر مبنی ان فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔ <br><br>2017 کے…</p>&mdash; Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) <a href="https://twitter.com/NawazSharifMNS/status/1686682432332824576?ref_src=twsrc%5Etfw">August 2, 2023</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ موقع ملا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top