جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نواز شریف کو کامیاب کرایا تو پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ختم کردیں گے: شہباز شریف

29 دسمبر, 2023 14:17

کراچی: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لاہور کی طرح کراچی میں بھی میٹرو بس ہونی چاہیئے، نواز شریف کو کامیاب کرایا تو پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ختم کردیں گے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں آپ نے میری بھرپور حمایت کی، حمایت کرنے پر اپنے تمام کارکنوں کا شکر گزار ہوں، 2018 کے الیکشن میں مجھے فراڈ اور جعلی طریقے سے ہرایا گیا، 2018 کے انتخابات میں آر ٹی ایس بٹھایا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ سب کے سامنے ہے، ہماری جماعت کو دیوار سے لگادیا گیا تھا، ہم نے وہ مشکل وقت بڑی ہمت اور حوصلے سے گزارا، بڑے حوصلے اور ہمت سے 16 جماعتوں کو چلایا، جہاں سیاسی استحکام نہ ہو وہاں معاشی استحکام نہیں آتا، ہمیں مہنگائی پچھلی حکومت سے ورثے میں ملی تھی، ہم نے مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے کراچی والوں سے بہت سے وعدے کرلیے

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بوری بند لاشیں اور بھتے کی پرچیاں آتی تھیں، نواز شریف کے دور میں کراچی میں امن قائم ہوا، کراچی کے پانی کے منصوبے کیلئے ہم نے بجٹ میں رقم مختص کی، کراچی میں سب سے بڑا ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہے، نواز شریف کی قیادت میں کراچی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیں گے، نواز شریف کو کامیاب کرایا تو پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ختم کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 11 ماہ میں لاہور میں میٹرو بس بنائی گئی، لاہور کی طرح کراچی میں بھی میٹرو بس ہونی چاہیئے، ہم نے طلبا کو بغیر سفارش کے لیپ ٹاپ دیے تھے، اپنی غفلت سے مہنگائی لاتا تو میرے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہوتا، اربوں ٹیکس دینے کے باوجود کراچی میں پینے کا صاف پانی نہیں، نواز شریف آئے گا تو موٹر وے بنائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top