مقبول خبریں
اگر محمد عامر ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں تو وہ آسکتے ہیں: نجم سیٹھی
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اگر فاسٹ بولر محمد عامر ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں تو میں انہیں نہیں روکوں گا۔
عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا مؤقف تھا کہ جو بھی میچ فکسنگ کے حوالے سے سزا یافتہ ہے یا اس میں ملوث ہے تو انہیں ٹیم میں واپس نہیں آنا چاہیے لیکن یہ میرا مؤقف نہیں ہے، میرا مؤقف یہ ہے کہ وہ شخص جس نے جرمانہ ادا کردیا ہے اور اس کی اصلاح ہوچکی ہے اسے ٹیم میں واپس آنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد عامر کی واپسی کا امکان ، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس ؟
محمد عامر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اگر عامر ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں تو میں انہیں نہیں روکوں گا، یہ سلیکٹرز کا فیصلہ ہوگا لیکن میں انہیں اہل قرار دوں گا۔