جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آئی سی سی ورلڈکپ؛ پاکستان کو کتنے ڈالر انعام میں ملیں گے؟

07 نومبر, 2023 15:21

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2023 میں مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کر رکھا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق 19 نومبر کو ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔

سیمی فائنل میں کوالیفائی نہ کرنے والی چھ ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے، سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو آٹھ آٹھ لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

اس کے علاوہ ہر گروپ میچ جیتنے والی ٹیم کو فی میچ 40 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا مکی آرتھر کے پاک بھارت میچ سے متعلق بیان کا جائزہ لینے کا فیصلہ

اگر دیکھا جائے تو پاکستان ورلڈکپ میں اب تک چار میچز جیت چکا ہے اور 40 ہزار ڈالر کے حساب سے پاکستان کے 1 لاکھ 60 ہزار ڈالر تو پکے ہیں، لیکن مزید کامیابیوں پر اس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

آئی سی سی کے فنانشل ماڈل برائے 2017 سے 2023 کے مطابق آئی سی سی کی آمدنی کا بڑا حصہ بھارت کو ملے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top