جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اللہ تعالیٰ کے بعد عوام کو جوابدہ ہوں، میں نے ہمیشہ کرسی پر نہیں بیٹھنا: حمزہ شہباز

16 جون, 2022 16:10

لاہور: حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بعد عوام کو جوابدہ ہوں، میں نے ہمیشہ کرسی پر نہیں بیٹھنا مگر پاکستان نے قائم رہنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 3 ماہ میں جتنا اتار چڑھاؤ آیا تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا، اللہ تعالیٰ کے بعد عوام کو جوابدہ ہوں، ریاست بھی ہماری ایک ماں کی طرح ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلسل راگ الاپا جارہا ہے کہ اداروں نے میرے خلاف سازش کی، عمران نیازی کہہ رہا ہے کہ خدانخواستہ ایٹمی طاقت تباہ ہوجائے گی، ہمارے بہادر سپوت یخ بستہ سردی میں اپنی ڈیوٹی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب سے چین کے نئے قونصل جنرل کی ملاقات، مل کر کام کرنے کا عزم

ان کا کہنا تھا کہ ایک آدمی قوم سے کیا وعدہ 4سال میں پورا نہ کرسکا، میں نے ہمیشہ کرسی پر نہیں بیٹھنا مگر پاکستان نے قائم رہنا ہے، یہ ملک اللہ اور رسول ﷺ کے نام پر بنا ہے جو قائم رہے گا، یہ قائد اعظم کے اصولوں کی پاسداری کرنے والا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں سے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے کیے گئے، پاکستان کے عوام کو راشن کے حصول کیلئے لائنوں میں کھڑا ہونا پڑا، ان لوگوں نے لانگ مارچ میں گرین بیلٹ کو آگ لگائی، پولیس کے رکھوالوں کے پاس صرف ربڑ کی گولیاں تھیں، یہ کیسا لانگ مارچ تھا جس سے کرینیں، گولیاں چلائی گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top