جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 85 ہوگئی

03 اکتوبر, 2022 10:31

طوفان ایان نے کئی علاقوں کا نظام زندگی بری طرح تباہ کردیا ہے، مواصلاتی روابط بھی منقطع ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں، تباہی سے ہلاکتوں کی تعداد 85 ہوگئی۔

جنوب مشرقی امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ایان کے ٹکرانے کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ جانی و مالی تباہی کے ریکارڈ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، حکام کو سست ردعمل پر شدید تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ ہلاکتوں تعداد 85 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ : ہوائی جہاز گھر سے ٹکرا گیا، تین افراد ہلاک، گھر میں موجود دو افراد محفوظ

کچھ سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے گھروں اور گلیوں میں پانی بھر گیا ہے، جو پہلے گزرنے کے قابل تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خطرات باقی ہیں۔ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے۔ کھڑا پانی اپنے ساتھ ہر طرح کے خطرات لاتا ہے، اس میں بجلی کی لائنیں ہوسکتی ہیں۔

حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ جو بائیڈن کی وفاقی حکومت نے اپنی تمام تر توجہ فلوریڈا پر مرکوز کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ صدر جو بائیڈن اپبنی اہلیہ کے ہمراہ ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top