جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انا طوفان کی تباہی، ملاوی، مڈغاسکر اور موزمبیق میں 70 افراد ہلاک

28 جنوری, 2022 13:52

ماپوتو : تین افریقی ممالک میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تین افریقی ممالک انا نامی طوفان کے باعث سیلاب کی زد میں ہیں، جو جہاں جہاں آیا، وہاں سب کچھ تباہ کرگیا ہے، اب تک مجموعی طور پر 70 افراد کے ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے مڈغاسکر میں کم از کم 48، ملاوی میں 11 اور موزمبیق میں 18 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برازیل میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی

مڈغاسکر میں تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بندش کا سامنا ہے، ہزاروں افراد مختلف پناؤ گاہوں میں ہیں، اور کچھ علاقوں کو ڈیزاسٹر زون قرار دیا گیا ہے۔ کئی گھر، اسکول، فصلیں اور اسپتال سمیت دیگر عمارتیں مکمل تباہ ہوچکی ہیں۔

طوفان کے گزر جانے کے بعد بھی کچھ علاقوں میں موسلا دھار بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سیلاب میں اضافہ ہوا ہے۔

سیلاب نے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچایا، پانی بڑھنے کے ساتھ ہی شہروں تاریکی میں ڈوب گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top