جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں آئل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

15 جولائی, 2024 19:46

پاکستان میں آئل اور گیس کے بڑے اور اہم ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ملکی توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، اٹک شہر میں تیل اور گیس کے ایک بڑے ذخائر دریافت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی او ایل) نے آج اعلان کیا کہ اخلاص بلاک میں اس کے کنویں کی تلاش کے امید افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

نئے دریافت ہونے والے کنویں سے فی الحال 714 بیرل خام تیل اور 10 ملین معیاری مکعب فٹ گیس یومیہ پیدا ہو رہی ہے۔

یہ ایک قابل ذکر کامیابی ہے جس میں پاکستان کی توانائی کی آزادی اور معاشی ترقی کو تقویت دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

سندھ میں ہائیڈرو کاربن کے اہم ذخائر دریافت

بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

اس امید افزا کنویں کے لئے ڈرلنگ آپریشن اکتوبر 2023 میں شروع ہوا اور جسے 17،778 میٹر کی متاثر کن گہرائی تک پہنچایا گیا۔

پی او ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر اس دلچسپ پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top