جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسپتالوں کے فضلہ سے بچوں کے کھولنے، ڈائپرز اور بوتلیں بنتی ہیں : شبلی فراز کا انکشاف

04 اگست, 2021 14:54

اسلام آباد : شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کے فضلہ سے بچوں کے کھولنے، ڈائپرز اور بوتلیں بنتی ہیں، جن سے نئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے پلاسٹک ویسٹ مینیجمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک ویسٹ سے انسانی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ پلاسٹک کی آلودگی سے ہیپاٹائٹس، کینسر، پھیپھڑوں اور گردوں کے امراض پھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ پلاسٹک کے استعمال کا نہیں اسے استعمال کرکے تلف کرنے کا ہے۔ پلاسٹک ویسٹ سے متعلق عوامی آگاہی مہم چلانی چاہیں۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی آگاہی مہم کیلئے بھرپور تعاون کرے گی۔ ہماری وزارت ویسٹ منیجمنٹ کیلئے نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے مدد فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو زرداری کا جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس کے شہداء خراج عقیدت

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حکومت ماحولیات سے متعلق ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان ماحولیات سے متعلق خود دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہماری حکومت نے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا۔

شبلی فراز نے گفتگو میں کہا کہ پلاسٹک انسانی زندگیوں کیلئے مسلسل خطرہ بنتا جارہا ہے۔ آبی حیاب، انسان سب اس کا شکار ہورہے ہیں۔ اسپتالوں کے فضلہ سے بچوں کے کھولنے، ڈائپرز اور بوتلیں بنتی ہیں، جن سے نئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ ماحولیاتی اقدامات پر عملدرآمد کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی ناگزیر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top