جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسٹاک ایکس چینج میں تاریخی بلندی،انڈیکس 67 ہزار 93 پوائنٹس کی سطح پر

13 دسمبر, 2023 11:08

 

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخی بلندی دیکھنے میں آرہی ہے،100انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 66 ہزار 810 پوائنٹس کی حد عبور کر گیاہے۔

کاروباری ہفتے کےتیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی 100انڈیکس میں 383سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 67 ہزار 93 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔

 

 

 

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بھی تنزلی کا شکار رہا، اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 283.25 روپے پر آگیا۔

یہ پڑھیں : ملک میں یوریا کھاد کا بحران ،قیمتوں میں مزید اضافہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top