جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حبا بخاری کو کِس بالی ووڈ اسٹار کا ہمشکل قرار دیا جارہا ہے؟

20 اگست, 2024 19:50

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری کو 70 کی دہائی کی نامور بالی ووڈ اداکارہ کا ہمشکل قرار دیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلسل سُپر ہٹ ڈرامے دینے والی حبا بخاری اسوقت شوبز انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکارہ میں شمار ہورہی ہیں جبکہ انکے چرچے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ سرحد پار بھارتی بھی انکے دیوانے ہیں۔

گزشتہ روز سے سوشل سائٹس پر بھارتی حبا بخاری کو 70 کی دہائی معروف اداکارہ جیا پردا کا ہمشکل قرار دے رہے ہیں کیونکہ دونوں کے نین نقشوں میں کافی مماثلت نظر آرہی ہے۔

مزید پڑھیں: حبا بخاری کو ریٹنگ کوئین کس نے کہا؟

سوشل میڈیا پر مداح حبا بخاری اور جیا پردا کی ایسی تصاویر ایک ساتھ جوڑ کر شیئر کر رہے ہیں جن میں وہ ایک جیسی نظر آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: حبا بخاری نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، مگر کون سا؟

وائرل پوسٹس کے کیپشن میں متعدد مداح اس بات سے اتفاق رکھتے نظر آرہے ہیں اور دونوں ایک ‘کمبھ کے میلے میں گم’ ماں بیٹیاں قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکار آریز احمد اور اداکارہ حبا بخاری شادی کی پہلی رات اغوا

اداکارہ کا اصل نام ‘للیتا رانی’ ہے جن کی پیدائش سال 1962 میں آندھرا پردیش کے ایک گاؤں میں ہوئی تاہم انہوں نے 1977 میں تامل، ملیالم اور کنڑ فلم اندسٹری میں بھی کام کیا اور اپنے فن کا لوہا منوایا۔

قبل ازیں حبا بخاری کے ڈرامہ فتور، جان نثار سیریل نے بھی یوٹیوب پر ایک بلین سے زائد ویوز حاصل کیے تھے جبکہ انکے مدمقابل اداکار وہاج علی اور فیصل قریشی تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top