مقبول خبریں
پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش
لاہور : پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور اور ننکانہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے موسم تو خوشگوار بنادیا، لیکن لاہور کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت سے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
وہاڑی اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ سانگلہ ہل اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ سے موسلادھار بارش سے سڑکیں تلاب میں تبدیل ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
منچن آباد اور مضافات میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش جبکہ بجلی کا نظام بیٹھ گیا۔ جھنگ اور سیالکوٹ میں بھی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔