جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش

06 جولائی, 2022 09:20

کراچی : سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا، پانی کے ریلے گھروں میں داخل ہوگئے ہیں۔

سکھر، شکارپور، خیرپور، لاڑکانہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا، بعض مقامات پر پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے۔

بارش کے باعث سیپکو کے 124 فیڈر ٹرپ کر گئے۔ کئی اضلاع میں بجلی غائب ہوگئی۔ خیرپور میں بارش سے کھجور کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: شدید بارش کے بعد ٹریفک جام ، مختلف علاقوں سے بجلی غائب

دوسری طرف منڈی بہاء الدین اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ادھر شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق چمن، قلعہ سیف اللہ، ژوب، پشین اور ہرنائی اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ مسلم باغ، قمر الدین، خشنوب میں سیلابی صورتحال ہے۔ خشنوب میں متعدد دیہات میں رات کو سیلابی ریلے داخل ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top