جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

14 جولائی, 2021 09:59

اسلام آباد : جڑواں شہروں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم، سرگودھا، خیبرپختونخوا، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

جڑواں شہروں اور گردو نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ صبح سویرے ابرکرم برسنے سے شہر اقتدار کا موسم دلکش ہوگیا۔ رات سے جاری بوندا باندی سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بارشوں سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

سرگودھا بارش سے نشبی علاقوں، گلی محلوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ چکوال میں بھی بارش سے شدید حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ جہلم اور گردونواح میں بارش سے موسم تو خشگوار ہوگیا، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔

خیبر پختونخوا، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارش ہوئی۔ بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ تودے گرنے کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top