جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر صحت نے وفاقی نرسز کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا

01 جون, 2019 15:48

اسلام آباد: صحت کے شعبے میں ترقی کیے ڈاکٹر ظفرمرزا کا انقلابی فیصلہ سامنے آ گیا، وفاق میں کام کرنے والی نرسز کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے نرسز کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، وفاقی نرسز کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کے وظائف اور الاونسز کو بڑھا جائے اور صوبوں میں کام کرنے والی نرسز کے برابر کیا جائے۔

ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ وفاق میں کام کرنے والی اسٹوڈنٹس نرسز کا ماہانہ اسٹایپنڈ 6800 سے بڑھا کر 20000 ہزار کر دیا گیا ہے، گریڈ سولہ کی ریگولر نرسز mess الاؤنس پانچ سو سے بڑھا کر اٹھ ہزار کردیا ہے، جبکہ ریگولر نرسز کا ڈریس الاونس جھ سو سے بڑھا کر تین ہزار کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق اس اضافے پر حکومتی اخراجات کا تخمینہ 228.547 ملین سالانہ ھو گا، انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے عید کا تحفہ ھے، نرسز کے شعبے میں حکومت نے بہتری کا عزم کر رکھا ہے اور نرسز کو مراعات دینے کا یہ پہلا قدم ہے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ اضافے کا اطلاق نئے مالی سال سے ھو گا، نرسنگ کا کردار صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ھے، نرسنگ کی ترقی کے بغیر صحت کا شعبہ ترقی نہیں کر سکتا ہے، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق صحت اولین ترجیح ہے، اس شعبے کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top