جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہیلتھ انشورنس کارڈ پسے ہوئے طبقے کیلئے نواز شریف کا تحفہ تھا: وزیراعظم

03 اگست, 2023 14:15

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سربراہی میں پنجاب میں عوام کیلئے صحت کارڈ کا اجرا کیا گیا، ہیلتھ انشورنس کارڈ پسے ہوئے طبقے کےلیے نواز شریف کا تحفہ تھا۔

صحت انشورنس کارڈ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صحافی، میڈیا ورکرز اور فنکار اس صحت کارڈ سے مستفید ہوں گے، فنکار ملک کا نام روشن کرتے ہیں، صحافیوں اور فنکاروں کیلئے صحت کارڈ کا اجرا خوش آئند ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صحافیوں اور فنکاروں کی صحت کے حوالے سے اقدامات کا فقدان تھا، موجودہ حکومت نے ان کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، بعض اوقات انتہائی نامساعد حالات میں صحافی کام کرتے ہیں، نواز شریف کی سربراہی میں پنجاب میں عوام کیلئے صحت کارڈ کا اجرا کیا گیا، ہیلتھ انشورنس کارڈ پسے ہوئے طبقے کےلیے نواز شریف کا تحفہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا بارہ کہو بائی پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت میں عوام کے انتہائی محدود وسائل کا ناجائز استعمال کیا گیا، گزشتہ حکومت نے اس منصوبے کو بھی نوازنے کا ذریعہ بنالیا، میں 2003 میں موذی مرض کا شکار ہوا، گزشتہ حکومت نے میرٹ کی بنیاد پرہیلتھ کارڈ مہیا نہیں کیا، معاشرے میں موجود کالی بھیڑوں نے اس ہیلتھ کا رڈ کا ناجائز استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ہم نے کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ بنایا، کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں غریب کا مفت علاج ہورہا ہے، گزشتہ حکومت میں پی کے ایل آئی کا جو حشر ہوا وہ دنیا جانتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top