منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کیا آپ کا فون ہیک کر لیا گیا ؟ اس مسئلے کا حل یہ ہے

30 نومبر, 2023 11:03

 

فون ہیک کر لیے جانے کا مسئلہ بہت پریشا ن کن ثابت ہوتا ہے اور اکثر وبیشتر ہمیں معلوم بھی نہیں ہوتا اور ہمارا فون ہیک ہوچکا ہوتا ہے ،اس مسئلے کو کیسے حل کیا جاسکتا ہے آیئے جانتے ہیں ۔

اس سنگین نوعیت کے مسئلے سے بچنے یا اسے جانچنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عوامی آگہی سے ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہےاورویڈیو میں ایک طریقہ بتایا گیا ہے، جس کی مدد سے موبائل صارفین اپنا فون باآسانی ہیک ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

 

سب سے پہلے کی پیڈ پر جاکر  ٭#67 # ٹائپ کریں اور کال کردیں۔

 

 

فون اسکرین پر ایک کورس اسٹارٹ ہوگا جو آپ کو بتا دے گا کہ کون کون سی سروسز آپ کی فوروارڈڈ(Forwarded) ہیں۔

 

 

اگرآپ کی کوئی بھی سروسز فارورڈڈ ہوں گی تو ان کے او ٹی پیز وغیرہ اسکیمرز کے پاس جاسکتے ہیں۔

کچھ بھی فارورڈڈ ہے تو اس کیلئے کی پیڈ میں جاکر #002# ٹائپ کرکے کال کیجئیے۔

 

 

اس کے بعد جتنی بھی سروسز فارورڈڈ ہوں گی وہ سب ڈِس ایبل ہوجائیں گی۔

 

 

تصدیق کیلئے آپ کے پاس ایک نوٹیفیکیشن بھی آجائے گا اورآپ اسکیم ہونے سے بچ جائیں گے۔

یہ پڑھیں : دنیا کا پہلا اُڑنے والا الیکٹرک فلائنگ بحری جہاز متعارف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top