جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے باہر

20 اکتوبر, 2023 14:49

بنگلورو: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے۔

گزشتہ روز بنگلا دیش کے خلاف میچ میں ہاردیک پانڈیا انجری کا شکار ہوئے تھے تاہم اب بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا کو ٹخنے کی تکلیف سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک ہفتہ درکار ہے لہٰذا وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

بی سی سی آئی کے مطابق ہاردک پانڈیا کو بائیں ٹخنے کی انجری کا سامنا ہے جس کیلئے ان کے اسکینز ہو چکے ہیں اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: کوہلی کی سینچری، بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

ہاردک پانڈیا 20 اکتوبر کو بھارتی ٹیم کے ساتھ دھرم شالا نہیں جائیں گے تاہم وہ لکھنؤ میں بھارت کو انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے جوائن کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئنگ الیون میں سوریا کمار یادیو یا ایشن کشن کو شامل کیا جائے گا جبکہ دھرم شالا میں شردل ٹھاکر کی جگہ محمد شامی کو کھلایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ اتوار کو شیڈولڈ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top