جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہانیہ عامر نازیبا ویڈیو بنانے والوں کے ہتھے چڑھ گئیں

04 ستمبر, 2024 13:03

کراچی: سوشل میڈیا پر ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم’ کی اداکارہ ہانیہ عامر کی اے آئی پر مبنی نازیبا ویڈیو گردش کرنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ویڈیو میں چیتا پرنٹ والے نازیبا لباس میں ملبوس اداکارہ ہانیہ عامر سے ہوتا ہے جو کیمرے کے سامنے پوز دیتی نظر آرہی ہیں جبکہ دیگر جھلکیوں میں انہیں منی ٹاپ پہنے دکھایا گیا۔

مزید پڑھیں:ہانیہ کی اداکاری یا کچھ اور! صحافی انٹرویو کیلئے کیوں بیتاب

اداکارہ کو بولڈ ڈریسنگ میں دیکھ کر صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔ تاہم عقاب کی نظریں جمانے والے صارفین ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ہی اس کی حقیقت جان گئے کیونکہ کئی جگہوں پر جس لڑکی سے ہانیہ عامر کے چہرے کو تبدیل کیا گیا تھا وہ کیمرے کی صفائی میں صاف ظاہر ہو رہا ہے۔

 

دوسری جانب ہانیہ عامر کی اے آئی آرٹ جنریٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ یہ لڑکی ہانیہ عامر نہیں بلکہ بھارتی ماڈل ہیں جو ہوبہو ہانیہ عامر سے مشابہت رکھتی ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں معروف شخصیات اور شوبز ستارے آئے دن ڈیپ فیک ویڈیوز کا شکار ہو رہے ہیں جس میں ان کے چہرے کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی بھی شخص کے چہرے پر لگا کر حقیقت سے قریب تر لگتی ویڈیو بنادی جاتی ہے۔

حالیہ چند ماہ میں  آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے خطرناک ٹول ‘ڈیپ فیک کا شکار ہونے میں نہ صرف بھارتی فنکاروں کا نام شامل ہے بلکہ اس جال میں  پاکستانی ستارے میں پھنسے نظر آئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top