مقبول خبریں
ہانیہ کی اداکاری یا کچھ اور! صحافی انٹرویو کیلئے کیوں بیتاب
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے انٹرویو کیلئے پڑوسی ملک بھارت کے صحافی نے بھی فرمائش کردی۔
سوشل میڈیا پرسنلیٹی اور صحافی فریدون شہریار نے حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا انٹرویو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، وہ اس سے قبل متعدد سپر ہٹ بالی وُڈ اسٹارز کے انٹرویو کر چکے ہیں۔
ہانیہ عامر کی شہرت کا دائرہ پاکستان سے پھیلتا ہوا پڑوسی ملک بھارت تک جا پہنچا ہے، صحافی کا ادکارہ کیلئے کیا گیا کمنٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں: مستقل مغربی لباس پہننے پر ہانیہ عامر مداحوں کے نشانے پر
صحافی کی جانب سے سپرہٹ ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ یہ کسطرح ممکن ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ایپرن کے پیچھے کیا چُھپا رکھا ہے؟ ہانیہ کے گھٹیا ڈریس پر ردعمل
ہانیہ کے مداحوں نے صحافی کی خواہش پوری کرنے کیلئے انہیں انٹرویو دینے کا مشورہ بھی دیا۔