جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سندھ اسمبلی : حلیم عادل شیخ کی مکیشن کمار چاؤلہ کے خلاف تحریک استحقاق

09 جولائی, 2019 13:37

کراچی: سندھ اسمبلی میں حلیم عادل شیخ نے مکیشن کمار چاؤلہ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی ہے۔

سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ  نے صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے ایوان سے مکیش کمار چاؤلہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مکیش کمار چاؤلہ نے مجھ پر اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی خواتین کو چور کہنے کا جھوٹا الزام لگایا۔ 24 جون کو مکیش کمار چاؤلہ نے غلط بیانی کرتے ہوئے مجھ پر تہمت لگائی ہے۔

حلیم عادل کے مؤقف کے مطابق مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ ‘‘پی پی پی نے اپنی خواتین کو گندی زبان اور گندی باتوں میں لگایا ہوا ہے’’۔ انہوں نے کہا کہ گندی باتوں اور گندی زبان میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ میں تمام خواتین کی دل سے عزت و احترام کرتا ہوں۔

ان کا تحریک میں کہنا تھا کہ دونوں الزامات بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں، ان سے میرا استحقاق مجروح ہوا ہے، پیپلزپارٹی دونوں الزامات کے ثبوت ایوان میں پیش کرے۔ الزامات ثابت نہ ہونے پر ایوان اس معاملے پر کمیٹی بنائے اور مکیش کمار خلاف کاروائی کو یقینی بنائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top