جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بیٹ تحفے میں ملنے پر گرباز کا بابر اعظم کے نام پیغام

26 اکتوبر, 2023 14:17

افغانستان کے کھلاڑی رحمان اللّٰہ گرباز نے بابر اعظم کی جانب سے بیٹ تحفے میں ملنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں رحمان اللّٰہ گرباز نے بابر اعظم کا حوصلہ بڑھایا اور لکھا کہ آپ مضبوط رہیں اور چمکتے رہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ زبردست کھلاڑی اور شخصیت کی جانب سے بہترین تحفہ ہے، بابر اعظم ایک شائستہ شخصیت کے مالک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے افغانی کرکٹر رحمان اللہ گرباز کو اپنا بیٹ تحفے میں دیدیا

خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان افغانستان کے میچ کے بعد بابر اعظم نے اپنا بیٹ رحمان اللّٰہ گرباز کو تحفے میں دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top