جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بڑھتا سنورتا پاکستان اپوزیشن کی کرپٹ بنیادوں کو ہلا چکا : فردوس عاشق

06 جولائی, 2021 13:01

لاہور : فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں بڑھتا سنورتا پاکستان اپوزیشن کی کرپٹ بنیادوں کو ہلا چکا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی میڈیا پر کی گئی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قانون کی عملداری، عوامی امنگوں کی ترجمانی، بلاتفریق احتساب اور یکساں ترقی سے جڑے عوامی انقلابی اقدامات سے اپوزیشن کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کو ہماری برآمدات 5 ارب سے تجاوز کر گئیں : شہباز گل

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم وہ بدقسمت اپوزیشن ہے جو ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بڑھتا سنورتا پاکستان اپوزیشن کی کرپٹ بنیادوں کو ہلا چکا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی بوکھلاہٹ پاگل پن کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ ترقی کا روڈ میپ اپوزیشن کیلئے کاؤنٹ ڈاؤن ثابت ہوگا۔ پائیدار ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام کبھی معاف نہ کرینگے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top