جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گورنر اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کریں گے

16 جولائی, 2019 10:24

کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کریں گے۔

پالیسی ریٹ کے تعین کیلئے بورڈ آف گورننس کا اجلاس آج ہوگا۔ بورڈ ممبران پالیسی ریٹ پر بحث کریں گے۔ پالیسی ریٹ کا حتمی فیصلہ گورنر اسٹیٹ بینک کریں گے۔ آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود کے ریٹ کا تعین ہوگا۔ اس وقت شرح سود 12 اعشاریہ 25 فیصد ہے۔

ماہرین شرح سود بڑھنے کے اندازے لگارہے ہیں۔ شرح سود کے فیصلے کے بعد باقاعدہ پریس کانفرنس میں ریٹ کا اعلان کیا جائیگا۔

اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز مندی رہی تھی۔ ایک دن میں 100 انڈیکس میں12 .2 فیصد کی کمی ہوگئی۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 714 پوائنٹس کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top