جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت کی توجہ صرف عمران خان پر مقدمات بنانے پر ہے : اسد عمر

08 مئی, 2023 14:58

کراچی : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری ہے، حکومت کی توجہ عمران خان اور لوگوں پر مقدمات بنانے پر ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنماء اسد عمر نے سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور دن ایک اور عدالت ایک اور جھوٹا مقدمہ۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف معیشت ڈوبتی چلی جارہی ہے۔ تاریخی مہنگائی ہے۔ بے روزگاری بڑھ رہی ہے فیکٹریوں بند ہو رہی ہیں۔ حکومت نے اپنی توجہ عمران خان اور لوگوں پر مقدمات بنانے پر لگائی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیلاب سے پاکستان کی پیداوار متاثر ہوئی، جو مہنگائی بڑھنے کا سبب ہے : اے ڈی بی

ان کا کہنا تھا کہ کل سے آصف زرداری محسن نقوی و دیگر ایک ساتھ بات کرتے ہیں۔ بیان دینے والے شاید بھول گئے ہیں، کہ آصف زرداری نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا ہم آپ کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ کل شہباز شریف نے بھی کہا تھا، میاں جب آپ کے بھائی نواز شریف قمر جاوید باجوہ پر اٹیک کر رہے تھے، کیا کارروائی کی ہے آپ نے؟ مریم نواز کیا کچھ نہیں کہتی رہی ہیں، میں وہ سب دھرانا بھی نہیں چاہتا ہوں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ آرمی کے پیچھے چپ کر عمران خان پر حملے کر رہے ہیں۔ عمران خان اداروں کی عزت کرتے ہیں۔ اگلے اتوار کو پھر سپریم کورٹ کے حق میں ریلیاں نکالیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top