جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جن سرکاری افسران پر کرپشن کا الزام ہو، وہ عہدوں کے اہل نہیں : سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ

28 اپریل, 2021 11:56

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے نیب زدہ افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ ایسے افسران جن پر کرپشن کا الزام ہو، عہدوں کے اہل نہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں نیب ریفرنس میں نامزد ہونے کے بعد معطلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ حکومت کو ایک بار پھر نیب کیسز میں نامزد افسران کو عہدے دینے سے روک دیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نوٹس میں آیا کہ نیب زدہ افسران کو عہدے دیئے جا رہے ہیں۔ اب بھی نیب زدہ افسران عہدوں پر بدستور براجمان ہیں۔ ایسے افسران جن پر کرپشن کا الزام ہو، عہدوں کے اہل نہیں۔ نیب زدہ افسران کو عہدے نہ دیئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیب کورٹ بھی ملزم کو ضمانتی مچلکوں پر رہا کرسکتی ہے : سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ

عدالت نے چیف سیکریٹری کو کرپٹ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے۔

سندھ ہائی کورٹ کے مطابق قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب افسران کے خلاف انکوائریز زیر التواء ہیں۔ ایسے معاملات سے عدالتوں پر غیر معمولی بوجھ بڑھ رہا ہے۔ چیف سیکریٹری مناسب وقت میں متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی مکمل کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top