جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سندھ حکومت کا ہر ڈویژن میں ریجنل بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

27 اپریل, 2021 15:21

کراچی : کابینہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ڈویژنل سطح پر منتقل کرنے کی منظوری دیدی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پالیسی دے گی۔ عملدرآمد کیلئے ہر ڈویژن میں ریجنل بِلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہوگی۔  ڈویژنل اتھارٹی ڈویژن کے نام سے کام کرے گی۔

ریجنل بِلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا سربراہ چیف کلیکٹر ہوگا۔ ریجنل اتھارٹی کراچی اور حیدرآباد کے چیف کنٹرولر گریڈ بی ایس 20 کے ہوں گے، باقی دیگر ڈویژنل بِلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے چیف کنٹرولر گریڈ بی ایس 19 کے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کپاس کی ملکی پیداوار سلیکٹڈ کی حکومت میں کم ہو کر آدھی رہ گئی : وزیر زراعت سندھ

کابینہ نے سندھ ہائی ڈینسٹی ڈولپمنٹ بورڈ ایکٹ 2020 میں کچھ ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے اسمبلی بھیجنے کی بھی منظوری دے دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top