جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حکومت نے شوگر مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے : حسن مرتضیٰ

27 اپریل, 2021 15:31

لاہور : حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ این آر او نہیں دونگا کی رٹ لگانے والی حکومت نے شوگر مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے جاری بیان میں کہا کہ مافیاز کے زور پر برسراقتدار آنے والا عمرانی ٹولہ عوام پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا ہے۔ سلیکٹڈ کے دور حکومت میں ٹیکس دینے والوں کو تکلیف اور ٹیکس چوروں کو ریلیف دی جارہی ہے۔ شوگر مافیا کے بعد آٹا مافیا عوام پر پل پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شوگر مافیا کی تحقیقات کرنے والی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رضوان تبدیل

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 473 روپے کا اضافہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ بزدار حکومت عام آدمی سے روٹی کا آخری لقمہ بھی چھین لینا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ این آر او نہیں دونگا کی رٹ لگانے والی حکومت نے شُوگر مَافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ شوگر کارٹل کیخلاف جے آئی ٹی سربراہ کی تبدیلی انصافین جسٹس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top