منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

گوگل نے پلے اسٹور سے اسرائیل مخالف ایپ کو ہٹادیا

05 دسمبر, 2023 12:22

گوگل نے پلے اسٹور سے اسرائیلی کمپنیوں کے خلاف بائیکاٹ کی سہولت فراہم کرنے والی ایپ لیکیشن(NoThanks) کو ہٹا دیا ہے۔

7نومبر کو گوگل پلے اسٹور پرلانچ کی گئ ایپلیکیشن ’نو تھینکس(NoThanks)  لوگوں کو اسرائیل سے منسلک کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے میں مدد کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کو یہ تعین کرنے میں خاصا آسانی فراہم ہوئی تھی کہ کون سی پروڈکٹ اسرائیل کی ہے اور کون سی اس کے حامی ممالک کی ہے۔
بائیکاٹ کرنے والے صارفین اس ایپ کی مدد سے بخوبی جان لیتے تھے کہ کون سی پراڈکٹ کا بائیکاٹ کرنا چاہئیے۔

لیکن گوگل کی جانب سے اس ایپ کو پلے اسٹورسے حذف کردیا گیا ہے،ایپ سے وابستہ @NoThanksBoycott سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے ایکس پر ایپ کے عارضی طور پر ہٹائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

اس ایپ کو مخصوص جملے( آپ کے ہاتھ میں موجود پروڈکٹ فلسطین میں بچوں کو مارنےکی حمایت کررہی ہے یا پھر نہیں؟ ) کی وجہ سے معطل کیاگیاہے ۔

گوگل کے مطابق ایپ کودوبارہ بحال کرنے کیلیے پلےاسٹورکےذریعے اسکا جائزہ لیاجائےگا۔

واضح رہے ایپ کو 7 نومبر کو لانچ کیا گیا تھا اور 29 نومبر تک اسے گوگل پلے اسٹور پر 1 لاکھ سےزائد صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا تھا، تاہم ایپ ابھی بھی چینل پر ‘apk ورژن’ کے طور پر دستیاب ہے۔
یاد رہےاسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی سے اب تک ہزاروں نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،جبکہ معصوم فلسطینیوں کے قتل کے بعد اسلامی ممالک میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

یہ پڑھیں:پاکستان میں صارفین یکم دسمبر سے گوگل پلے اسٹور کی سروسز سے محروم ہوجائیں گے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top