مقبول خبریں
شیر کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر، 11 اگست کو 12 شیروں نیلامی!
لاہور: 11 اگست کو لاہور کے چڑیا گھر کے 12 شیر نیلام کر دیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے چڑیا گھر میں شیروں کی آبادی گنجائش سے بڑھ گئی ہے، 2 سے 5 سال عمر کے ان شیروں کے لیے پاکستان کے سب سے بڑے چڑیا گھر میں جگہ کم پڑ گئی۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کو شیروں کے لیے گوشت کی فراہمی بھی مہنگی پڑنے لگی ہے، جس کی وجہ سے فروری میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 29 میں سے 12 شیر نیلام کر دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا: گھر سے انسانی لاش سمیت 100 سے خطرناک زائد سانپ برآمد
اب نیلامی کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، اگر آپ شیر خریدنا چاہتے ہیں تو گیارہ اگست کو آپ کی خواہش پوری ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فروخت کیے جانے والے افریقی شیروں میں 2 نر اور 10 مادہ شیر شامل ہیں۔