جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سونے کی قیمت میں کمی، پاکستان میں فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

25 جون, 2024 15:32

مقامی اور بین الاقوامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونا مہنگا ہوگیا

اے پی جی جے ایس اے کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہے جو گزشتہ قیمت سے 429 روپے کم ہے۔

سونے کی بین الاقوامی قیمت 2 ہزار 326 ڈالر فی اونس تھی جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی کی نمائندگی کرتا ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top