جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

22 جون, 2024 15:01

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 1400 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1201 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 2850 روپے پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران سونے کا نرخ 43 ڈالر گھٹ کر 2320 ڈالر فی اونس مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top