جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جرمنی میں نوجوان آبادی کم ترین سطح پر آگئی

27 جولائی, 2022 11:01

برسلز : جرمنی کی آبادی پہلی بار 83.2 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ تاہم، نوجوان آبادی کم ترین سطح پر آگئی، جو صرف 10 فیصد رہ گئی۔

جرمنی کے وفاقی شماریاتی ادارے کی طرف سے شائع کردہ ایک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جرمنی میں نوجوان آبادی جن کا تعلق 15 سے 24 سال کی عمر کے گروپ سے ہے، 2021 میں ملک کی کل آبادی میں اضافے کے باوجود ریکارڈ کم ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوانوں کی شرح سال دو ہزار پانچ سے گر رہی ہے، جس کی بنیادی وجہ کورونا کے دوران غیر معمولی طور پر زیادہ اموات کو قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گیس کی ترسیل کے لیے روبل میں ادائیگی کا مطالبہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے : جرمنی

مزید برآں، اعداد و شمار کے مطابق، جرمنی میں نوزائیدہ لڑکیوں کی اوسط متوقع عمر 0.4 سال کی کمی سے 83.2 سال تک گر گئی ہے۔

ڈوئچے ویلے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کم سطح پر گرنے کے باوجود، نوجوانوں کی آبادی میں جرمنی کا حصہ یورپی یونین کی اوسط 10.6 فیصد کے برابر ہے۔

یوروسٹیٹ کے جمع کردہ اعدادوشمار کے مطابق، جرمنی کے نوجوانوں کی تعداد اسپین اور آسٹریا جیسے ممالک سے ملتی جلتی ہے، لیکن جمہوریہ آئرلینڈ سے بہت پیچھے ہے، جہاں نوجوان آبادی کا 12.6 فیصد ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top